
نعمان اعجاز وی۔لاگر پر برس پڑے
پاکستانی ایکٹر نعمان اعجاز نے وی لاگر کی طرف سے بیوی کو دیے گئے مہنگے گلدستے کو نان سینس قرار دیا ہے، وی لاگر نے حال ہی میں اہلیہ کو بہت بڑا گلدستہ تحفے میں دیا اور کہا کہ لاکھوں روپے اس گلدستے پر خرچ ہوئے ہیں، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی، اس پر نعمان اعجاز نے کہا کہ ” میری بہنوں برائے مہربانی اپنے بوائے فرینڈز یا شوہر سے اس طرح کی بے وقوفی کی امید نہ رکھیں، یہ صرف ایک میڈیا کانٹینٹ ہے، حقیقت نہیں “، انہوں نے اسٹوری کے آخر میں لکھا کہ رشتے کا مطلب سوشل میڈیا ٹرینڈ یا نمائشی چیزیں نہیں ہے بلکہ یہ رشتہ اپنی عزت خود بناتا ہے۔









