نصیر آباد میں 2 بچے ڈوب گئے

0
389
نصیر آباد میں 2 بچے ڈوب گئے

ہاٹ لائن نیوز : قمبر شہدادکوٹ کے علاقے نصیر آباد میں تالاب میں نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب گئے۔ دونوں بچوں کی لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

بارہ سالہ نوید قریشی اور اس کا کزن تیرہ سالہ تصور قریشی شدید گرمی سے بچنے کیلیے اپنے مقامی تالاب میں نہا رہے تھے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ نوید اور تصور قریشی کا تعلق دادو کے علاقے میہڑ سے تھا۔ یہ لوگ نصیر آباد میں اپنے رشتہ داروں کے پاس آئے ہوئے تھے۔

Leave a reply