
ٹرانس جینڈر ڈانسر اور اداکارہ مہک ملک نے اپنے ایک ڈرامے کے معاوضے کے بارے میں حیران کن انکشاف کیا ہے۔ حالیہ ایک انٹرویو میں مہک ملک نے بتایا کہ ان کا معاوضہ اتنا ہے کہ اس سے ایک آٹو یا ڈیڑھ آٹو خریدے جا سکتے ہیں۔
مہک ملک نے کہا، “یوٹیوبرز اپنی ویڈیوز کے ذریعے اتنی رقم کماتے ہیں کہ اس سے ایک یا دو آٹوز خریدنا ممکن ہو جاتا ہے، بالکل اسی طرح میں ایک ڈرامے کے لیے اتنا معاوضہ حاصل کرتی ہوں کہ اس سے ڈیڑھ آلٹو کا خرچ نکل آئے۔”
انٹرویو کے دوران میزبان نے اداکارہ نرگس کے معاوضے کے ساتھ موازنہ کرنے کی کوشش کی، تاہم مہک ملک نے جواب دیا کہ نرگس سے ان کی کبھی ملاقات نہیں ہوئی، اس لیے اس بارے میں کچھ کہنا درست نہیں ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کا معاوضہ 20 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
مہک ملک کا یہ انکشاف ان کے مداحوں کے لیے کافی دلچسپ اور حیران کن ثابت ہوا ہے۔









