نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 9 ہلاک درجنوں زخمی

نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 9 ہلاک درجنوں زخمی
امریکا کی ایک ریاست میسا چیوسٹس میں بزرگ افراد کے نرسنگ ہوم میں آگ لگنے کے باعث نو افراد ہلاک اور تیس زخمی ہو گئے، جبکہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، دارالحکومت بوسٹن سے امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ فال ریور کے نرسنگ روم میں آگ لگنے کا واقعہ کل رات پیش آیا تھا۔
آگ بجھانے کے دوران پانچ فائر فائٹرز بھی زخمی ہوئے تھے، امریکی حکام کے مطابق آتشزدگی کے دوران کئی لوگوں کو کھڑکیوں سے کودنے کی کوشش کے دوران بچا لیا گیا ہے، آتشزدگی کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔









