نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجزکی فیس کی حدمقرر

0
208
نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجزکی فیس کی حدمقرر

ہاٹ لائن نیوز : حکومت نے ملک بھر میں نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجزکی سالانہ فیس کو محدود کردیا ہے ، جس سے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگراموں کے لئے 18 لاکھ روپے کی حد مقرر کی گئی ہے۔

اس فیصلے کا اعلان ایک سرکاری بیان میں کیا گیاہےجسمیں کہا گیا ہے کہ نجی اداروں کو فیسوں میں کنٹرول اور شفافیت کو یقینی بنانیکے لئے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو اپنی مالی تفصیلات فراہم کرنا ہونگی۔

بیان کیمطابق ، نجی میڈیکل کالجزکو صرف کنزیومرپرائس انڈیکس کیمطابق فیسوں میں سالانہ اضافہ کرنیکی اجازت ہوگی ، جبکہ غیرضروری فیس میں اضافےپرپابندی عائدکردی گئی ہے۔

Leave a reply