
ہاٹ لائن نیوز : لاڑکانہ میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کے گھر پر حملہ ہوا ہے۔
ذرائع کیمطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بن پھٹنے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کیمطابق موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے گھر پر دستی بم پھینکنے کی کوشش کی۔ تاہم بم کریکر اونچی دیواروں کیوجہ سے گھر میں داخل نہیں ہو سکا۔ تاہم نثار کھوڑو لاڑکانہ میں اپنے گھر پر موجود نہیں ہیں۔









