نا اہلی کی مدت پر لاہور ہائی کورٹ میں فیصلہ محفوظ

0
219
نا اہلی کی مدت پر لاہور ہائی کورٹ میں فیصلہ محفوظ

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائی کورٹ میں ممبرز اسمبلی کی نااہلی کی مدت 5 سال کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری مشکور حسین اور شبیر اسماعیل کی درخواستوں پر سماعت کی جبکہ ایڈیشنل اٹارنی نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ اس حوالے سے فیصلہ جاری کر چکی ہے، حکومت کی جانب سے کی جانے والی ترمیم درست نہیں ہے،حکومت کو ترمیم کرنے کے لیے پہلے آئین میں تبدیلی کرنا ہو گئی۔

درخواست میں الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے نا اہلی کی مدت 5 سال مقرر کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت 5 سال مقرر کی گٸی ، سپریم کورٹ پہلے ہی اس کی تشریح کر چکی ہے، ترمیم سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہو گی،
درخواست گزار نے استدعا کی کہ نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کی ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

Leave a reply