
ہاٹ لائن نیوز : سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف توہین آمیز مواد شیئر کرنے کے تنازع پر فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
پولیس کیمطابق واقعہ رشید گڑھی میں پیش آیا، واقعے کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں کو بھی طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔









