
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی پی پی کی ضلعی صدر قتل
بھکر میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر پی۔پی۔پی کی ضلعی صدر ثمرہ بتول سمیت تین افراد کو قتل کر دیا ہے، پنجاب پولیس کے مطابق بھکر کے علاقے منڈی ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، اس واقعے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ضلعی صدر ثمرہ بتول سمیت تین لوگ جاں بحق ہوئے، فائرنگ کے بعد پولیس نے وقوع پر پہنچ کر شواہد جمع کیے ہیں، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔








