
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
وفاقی دارالحکومت میں فیض آباد میٹرو اسٹیشن کے قریب چوروں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا، فائرنگ کا واقعہ تھانہ آئی۔9 کی حدود میں پیش آیا ہے، فائرنگ سے شہید ہونے والے افسر کی شناخت سدھیر احمد کے نام سے ہوئی جبکہ کانسٹیبل جعفر جہانگیر زخمی ہوا ہے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق سی۔ آئی۔ اے پولیس چوروں کی گرفتاری کے لیے ان کا پیچھا کر رہی تھی تو ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔









