نامعلوم افراد کی فائرنگ؛ 7 افراد جاں بحق

0
208
نامعلوم افراد کی فائرنگ؛ 7 افراد جاں بحق

ہاٹ لائن نیوز : بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا جب کہ ملزمان واقعے کے بعد فرار ہوگئے، دوسری جانب ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح افراد نے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا۔

لیویز کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پنجگور کے سرحدی علاقے پروم میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے پانچوں افراد کی لاشیں ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

Leave a reply