
ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کے علاقے اورکزئی میں تلیہ چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ دوسری جانب پشاور میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اورکزئی پولیس آفیسر عمر زمان کا کہنا ہے کہ اپر اورکزئی ڈبوری تھانے کی حدود میں تلیا چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی سپاہی سجاد حسین کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حملے کے بعد بھاری نفری کو موقع پر روانہ کر دیا گیا، اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔









