نازیباویڈیو؛ کوہاٹ یونیورسٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن کو معطل کر دیا گیا

ہاٹ لائن نیوز : نازیباویڈیو وائرل ہونے کے بعد کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن کو معطل کر دیا گیا ہے۔
کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے جاری نوٹی فکیشن کیمطابق نازیبا ویڈیو سامنے آنے کے بعد سید پیر بلال شاہ کو فوری طور پر عہدے سے ہٹادیاگیا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق واقعہ یونیورسٹی کے احاطے میں پیش نہیں آیا تاہم ویڈیو کی تصدیق پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائیگی۔









