
ہاٹ لائن نیوز : اداکارہ نادیہ افگن نے ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر سے ناپسندیدگی کی وجہ بتا دی۔
ایک شو میں میزبان نے جب خلیل الرحمان قمر سے مختلف فنکاروں کے بارے میں ان کے متنازعہ بیانات کے حوالے سے سوال پوچھا تو نادیہ افگن نے انہیں پہچاننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کس کی بات کر رہے ہیں؟ میں اس نام سے کسی کو نہیں جانتی اور میں اسکا نام نہیں سننا چاہتی ۔
اپنی پہلی ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں ان سے پہلی بار ایک مشہور پروڈیوسر کے دفتر میں ملی تھی۔ میں نے دیکھا کہ ایک آدمی سگریٹ پی رہا ہے اور اپنی ٹانگیں کراس کر کے بیٹھا ہے۔ میں نے انہیں شائستگی سے سلام کیا تو انہوں نے تکبر سے میری طرف دیکھا اور میرے سلام کا جواب نہیں دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاید وہ نہیں جانتے کہ خواتین سے کیسے بات کی جائے؟۔ انکا برتاؤ کسی مہذب آدمی کا طرز عمل نہیں تھا۔ اسوقت، میں یہ بھی نہیں جانتی تھی کہ وہ ایک مصنف ہیں۔









