نادرا کا ب فارم سے متعلق نیا فیصلہ

0
149
نادرا کا ب فارم سے متعلق نیا فیصلہ

نادرا نے بچوں کے ب فارم کے اجرا کے طریقہ کار میں اہم تبدیلیاں متعارف کرا دی ہیں۔ نئے فیصلے کے مطابق 3 سے 10 سال کی عمر کے بچوں کے ب فارم پر تصویر شامل کرنا لازمی ہوگا، جبکہ 10 سے 18 سال تک کے بچوں کے فنگر پرنٹس بھی ریکارڈ کیے جائیں گے۔

نادرا حکام کے مطابق 3 سال سے کم عمر بچوں کے لیے ب فارم پر تصویر کی شرط لاگو نہیں ہوگی۔ تاہم بچے کی پیدائش کے بعد ایک ماہ کے اندر اس کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں کرانا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد فیملی ٹری کے نظام کو محفوظ بنانا اور کسی غیر متعلقہ فرد کے اندراج کے امکانات کو ختم کرنا ہے۔ نادرا کے مطابق یہ تبدیلیاں قومی شناختی نظام کو مزید شفاف اور مستند بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

Leave a reply