نادرا نے عوام کو خبردار کر دیا

نادرا نے عوام کو خبردار کر دیا
نادرا نے ایک مرتبہ پھر عوام کو ہدایت دیتے ہوئے ذاتی معلومات نادرا کی “پاک آئی ڈی” موبائل ایپ کے علاوہ کسی بھی غیر متعلقہ ویب سائٹ یا ایپلی کیشن پر شیئر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، نادرا نے خبردار کیا ہے کہ اپنی ٹریکنگ آئی ڈی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے comment سیکشن میں شیئر نہ کریں۔
اس اقدام کا مقصد عوام کی نجی معلومات کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے، بعض جعلی ویب سائٹس اور موبائل ایپس شہریوں سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں، ان عوامل سے عوام کو ہوشیار رہنا ہو گا۔









