نائب وزیر اعلیٰ کو واش روم اور جوتے صاف کرنے کی سزا سنادی گئی

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی پنجاب کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سکھبیر سنگھ بادل کو سکھوں کی اعلیٰ ترین اتھارٹی اکال تخت نے توہین مذہب کے جرم میں انوکھی سزا سنادی۔
غلط سیاسی فیصلے کرنے اور توہین مذہب کی سزا کے طور پر، اسے امرتسر میں گولڈن ٹیمپل کے واش روم اور کچن صاف کرنیکا حکم دیا گیا۔
شرومنی اکالی دل کے رہنما سکھبیر سنگھ بادل 10 سال تک بھارتی پنجاب کے نائب وزیر اعلیٰ رہے۔ اس عرصے کے دوران انہوں نے اپنے کچھ فیصلوں میں مذہبی زیادتی کا استعمال کیا جسکی وجہ سے سکھ مذہبی رہنماؤں کی تنظیم اکالی دل نے ان پر مذہبی زیادتی کے الزام میں پابندی عائد کر دی تھی۔
میڈیا رپورٹس کیمطابق سکھبیر بادل نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا اعتراف بھی کر لیا ہے جسکے بعد اب انہیں سزا کےطور پر آج سے مختلف گوردواروں میں برتن، جوتے اور بیت الخلا صاف کرنا ہونگے۔









