نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی یورپی یونین انڈو پیسفک فورم میں اہم ملاقاتیں

0
91
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی یورپی یونین انڈو پیسفک فورم میں اہم ملاقاتیں

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے یورپی یونین انڈو پیسفک وزارتی فورم کے موقع پر کروشیا اور مالدیپ کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقاتوں میں علاقائی و عالمی امور، دوطرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے کروشین وزیرخارجہ کو پاکستان کےدورےکی دعوت بھی دی ہے۔

اسی موقع پر انہوں نے مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ خلیل سے بھی ملاقات کی، جس میں تجارت، رابطہ کاری اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک نے مشترکہ ترجیحات کو آگے بڑھانے کے لیے کثیرالجہتی پلیٹ فارمز پر باقاعدہ رابطے کی اہمیت پر زور دیا۔

Leave a reply