نئے سال کا آغاز، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شاندار تیزی

0
75
نئے سال کا آغاز، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شاندار تیزی

سال 2026 کے پہلے ہی دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد نمایاں نظر آیا، جس کے باعث مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔
کاروبار کے آغاز سے ہی پی ایس ایکس 100 انڈیکس مثبت زون میں رہا اور دورانِ ٹریڈنگ ایک موقع پر 1954 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 76 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ ترین صورتحال کے مطابق 100 انڈیکس 176,008 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز بھی مارکیٹ میں بہتری دیکھی گئی تھی اور 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 75 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کی تھی، جو سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔

Leave a reply