نئے تعلیمی سال کے لیے نصاب میں اہم تبدیلیوں کا اعلان

کوئٹہ: بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے آئندہ تعلیمی سال کے لیے نصاب میں متعدد تبدیلیاں متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ حکام کے مطابق پہلی سے بارہویں جماعت تک ناظرہ قرآن اور ترجمہ قرآن کو نصاب کا باقاعدہ حصہ بنایا جائے گا۔
اس کے علاوہ چھٹی سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کے لیے کمپیوٹر تعلیم کی نئی کتب شامل کی جارہی ہیں، تاکہ طلبہ جدید ٹیکنالوجی سے بہتر طور پر ہم آہنگ ہوسکیں۔
سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ اور مثبت استعمال کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے چھٹی سے بارہویں جماعت تک علیحدہ نصابی کتب بھی تیار کی گئی ہیں، جو طلبہ کو محفوظ اور بامقصد ڈیجیٹل رویوں کی تربیت فراہم کریں گی۔









