میں کچھ بھی کر لوں مجھے نوبل انعام نہیں ملے گا

میں کچھ بھی کر لوں مجھے نوبل انعام نہیں ملے گا
پاکستان نے صدر ٹرمپ کو 2026 کے نوبل انعام کے لیے نامزد کر دیا ہے، صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’’پاک انڈیا جنگ رکوانے کے لیے مجھے نوبل انعام ملنا چاہیے۔‘ کانگو، روانڈا، کوسوو اور سربیا کے لیے بھی نوبل انعام دو، لیکن ’’نوبل انعام صرف لبرلز کو ملتا ہے یہ مجھے کبھی بھی نہیں دیں گے‘‘ انہوں نے کہا کہ کانگو اور روانڈا کے نمائندے دستخط کرنے کے لیے سوموار کو واشنگٹن آئیں گے، انھوں نے کہا کہ نوبل انعام انھیں نہیں ملے گا ’’چاہے وہ کچھ بھی کریں۔‘‘مجھے کوسوو اور سربیا کے درمیان جنگ روکنے کے لیے نوبل انعام نہیں ملے گا، روس اور یوکرین، اسرائیل اور ایران کے نتائج چاہے کچھ بھی ہوں، مگر سب لوگ جانتے ہیں، اور میرے لیے سب اہم یہی ہے!









