میں نہ ہوتا تو روس کے ساتھ بہت برا ہوتا

0
159
میں نہ ہوتا تو روس کے ساتھ بہت برا ہوتا

میں نہ ہوتا تو روس کے ساتھ بہت برا ہوتا

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن آگ سے کھیل رہے ہیں اگر میں نہ ہوتا تو ان کے ساتھ بہت برُا ہو چکا ہوتا، صدر ٹرمپ نے روس پر مزید پابندیوں کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ میں روس پر نئی پابندیاں لگانے پر غور کر رہا ہوں، رواں ہفتے روس پر نئی پابندیاں لگ سکتی ہیں، یوکرین پر دوبارہ روسی حملوں اور امن مذاکرات کی ناکامی سے ٹرمپ بہت برہم ہیں۔

جوہری مذاکرات پر صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات بہت اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں آئندہ دو دن میں خوشخبری متوقع ہے، روس کی طرف سے یوکرین پر بڑے اور مہلک ڈرون حملے کے بعد صدر ٹرمپ نے اتوار کو اپنے روسی ہم منصب پیوٹن کو ’’کریزی‘‘ قرار دیا تھا۔

Leave a reply