میکرون کی اہلیہ مرد نہیں، عدالت میں سائنسی شواہد پیش کیے جائیں گے

0
113
میکرون کی اہلیہ مرد نہیں، عدالت میں سائنسی شواہد پیش کیے جائیں گے

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے اپنی اہلیہ کی جنس سے متعلق پھیلائی گئی افواہوں کے خلاف قانونی اقدام اٹھایا گیا ہے۔ اس کیس میں صدر میکرون کے وکیلوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی عدالت میں تصویری، سائنسی اور ماہرین کی گواہیوں پر مبنی شواہد پیش کریں گے تاکہ ان افواہوں کی تردید کی جا سکے۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک معروف امریکی تجزیہ کار، کینڈیس اوونز، نے فرانسیسی خاتونِ اول کے بارے میں دعویٰ کیا کہ وہ پیدائشی طور پر مرد تھیں۔ اوونز کا کہنا ہے کہ وہ اپنے موقف پر مکمل یقین رکھتی ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو اپنے کیریئر کی ساکھ بھی داؤ پر لگانے کو تیار ہیں۔

ادھر اوونز کے وکلا نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ یہ مقدمہ خارج کر دیا جائے۔ تاہم میکرون خاندان کی جانب سے اسے سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور وہ عدالت میں تمام ضروری شواہد پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Leave a reply