
ہاٹ لائن نیوز : بیڈمنٹن کھلاڑی میچ جیتنے کی کوشش میں میدان میں گرنے سے اچانک دم توڑ گیا۔
انڈونیشیا کے صوبے یوگیکارتا میں ایشین بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے دوران 17 سالہ چینی کھلاڑی ژانگ ژی کھیل کے میدان میں گر کر ہلاک ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم بیڈمنٹن کی ایشیائی اور چینی گورننگ باڈیز نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔









