میٹا کے تمام پلیٹ فارمز یکجا: واٹس ایپ میں یوزر نیم سسٹم کی آزمائش شروع

0
118
میٹا کے تمام پلیٹ فارمز یکجا: واٹس ایپ میں یوزر نیم سسٹم کی آزمائش شروع

واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جس کے ذریعے وہ فیس بک اور انسٹاگرام کے یوزر نیمز بھی استعمال کر سکیں گے۔

میٹا کی ملکیت والے میسجنگ ایپ میں ایک نیا سسٹم ٹیسٹ کیا جا رہا ہے جو صارفین کو یوزر نیم ریزرو کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس کے تحت صارفین وہی یوزر نیم منتخب کر سکیں گے جو وہ فیس بک اور انسٹاگرام پر استعمال کر رہے ہیں۔

Wabetainfo کی رپورٹ کے مطابق یہ قدم میٹا کے مختلف پلیٹ فارمز کو مزید مربوط کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ نئے فیچر کو اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں ٹیسٹ کیا جا رہا ہے، تاہم ابھی یہ عام صارفین کے لیے دستیاب نہیں۔

یوزر نیم سسٹم میں، صارفین اپنی پروفائل سیٹنگز میں جا کر پسندیدہ یوزر نیم منتخب کر سکیں گے یا اپنے میٹا اکاؤنٹس کے ساتھ منسلک یوزر نیمز استعمال کر سکیں گے۔ منتخب کردہ یوزر نیم کی ملکیت کی تصدیق میٹا اکاؤنٹ سینٹر کے ذریعے ہوگی۔

جو لوگ ابھی فیس بک یا انسٹاگرام یوزر نیم استعمال نہیں کرنا چاہتے، وہ فیچر کے مکمل متعارف ہونے تک انتظار کریں گے۔ واٹس ایپ کے مطابق یہ فیچر 2026 میں صارفین کے لیے باضابطہ طور پر دستیاب ہو جائے گا۔

Leave a reply