میٹا کی جانب سے فلسطینی صحافی کا فیس بک اکاؤنٹ بند

ہاٹ لائن نیوز : ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی جانب سے شہرہ آفاق فلسطینی صحافی معتز عزیزہ کا فیس بک اکاؤنٹ معطل کردیا گیا۔اس کی اطلاع معتز عزیزہ نے اپنے انسٹاگرام پر دی جس میں انہوں نے بتایا کہ مارک زکربرگ کی میٹا کمپنی نے ان کا فیس بک اکاؤنٹ بند کردیا اور ساتھ ہی انہوں نے فیس بک کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کر دیا، اس اسکرین شاٹ میں فیس بک کا نوٹیفکیشن تھا جس میں بتایا گیا کہ ان کا اکاؤنٹ 15 مارچ 2024 کو معطل کیا جا رہا ہے اور وہ 180 دنوں کے اندر اس کے خلاف اپیل کرسکتے ہیں، اگر انہوں نے اپیل نہ کی تو ان کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کر دیا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق معتز کا فیس بک اکاؤنٹ کوئی صارف بھی نہیں دیکھ سے گا اور نہ وہ ہی خود۔
حیران کن بات یہ ہے کہ میٹا نے معتز کا فیس بک اکاؤنٹ عارضی طور پر معطل کرنے کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی۔ عالمی سطح پر سوشل میڈیا اور صحافیوں نے میٹا کو تنقید کا نشانہ بنایا اور بغیر کسی وجہ معتز کا اکاؤنٹ بند کرنےکی وجہ بھی پوچھی ہے۔








