
ہاٹ لائن نیوز : وزیر اعظم شہباز شریف نے مینجمنٹ پے سکیل پالیسی 2020 میں ترمیم کی منظوری دیدی۔
نئی ترمیم کے تحت ایم پی ون سکیل، ایم پی ٹو سکیل اور ایم پی تھری سکیل کے لیے تجربے کی شرط کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور تجربے کا دورانیہ کم کر دیا گیا ہے۔
ایم پی ون سکیل کے لیے پی ایچ ڈی کی صورت میں متعلقہ شعبے میں کم از کم سات سال کا تجربہ درکار ہوگا، ماسٹر ڈگری کی صورت میں کم از کم نو سال کا تجربہ درکار ہوگا۔
ایم پی ٹو سکیل کیلیے، پی ایچ ڈی کی صورت میں متعلقہ شعبے میں کم از کم پانچ سال اور ماسٹر ڈگری کے معاملے میں سات سال کا تجربہ درکار ہوگا۔
ایم پی تھری سکیل کیلیے پی ایچ ڈی کی صورت میں کم از کم تین سال کا تجربہ اور ماسٹر ڈگری کی صورت میں کم از کم پانچ سال کا تجربہ درکار ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس ترمیم کا سرکلر تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو بھجوا دیا ہے۔









