میل گبسن اور روزالینڈ راس کی راہیں جدا، علیحدگی کی تصدیق

0
94
میل گبسن اور روزالینڈ راس کی راہیں جدا، علیحدگی کی تصدیق

ہالی وڈ کے سینئر اداکار میل گبسن اور ان کی طویل عرصے سے ساتھی رہنے والی روزالینڈ راس کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے، جس کی تصدیق دونوں جانب سے کر دی گئی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 69 سالہ میل گبسن اور 35 سالہ روزالینڈ راس تقریباً ایک سال قبل خاموشی سے الگ ہو چکے تھے، تاہم اب اس فیصلے کو باقاعدہ طور پر سامنے لایا گیا ہے۔
دونوں کے ایک 8 سالہ بیٹے ہیں، جن کی پرورش وہ مشترکہ طور پر جاری رکھنے پر متفق ہیں۔ اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ اگرچہ ان کے تعلق کا یہ مرحلہ اختتام پذیر ہو چکا ہے، لیکن ان کا بیٹا ان کی زندگی کی سب سے بڑی نعمت ہے اور وہ اس کے لیے بہترین والدین بننے کی کوشش جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ میل گبسن اس سے قبل رابن ڈینس مور کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے، تاہم 26 برس تک قائم رہنے والی یہ شادی 2006 میں ختم ہو گئی تھی۔

Leave a reply