میر سرفراز بگٹی: قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے

0
105
میر سرفراز بگٹی: قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گرد قوم پر اپنا نظام نافذ کرنے میں ناکام رہیں گے اور قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کا ہتھیار ڈالنا خوش آئند پیشرفت ہے اور ریاست نے سرنڈر کرنے والے دہشت گردوں کو معافی کا موقع فراہم کیا ہے۔ ڈیرہ بگٹی میں تقریباً 100 دہشت گرد ریاست کے سامنے سرنڈر کر چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ بگٹی نے کہا کہ ایک سال میں بلوچستان میں 900 دہشت گردی کے واقعات ہوئے، جن میں 760 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ رواں سال سویلین شہداء کی تعداد 280 اور سیکیورٹی فورسز کے 205 اہلکار شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست سب سے اہم ہے، سیاست سے پہلے ہمیشہ ریاست کو ترجیح دینی چاہیے، اور بلوچستان میں صرف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔

وزیراعلیٰ بگٹی نے پاکستان اور افواج کے خلاف پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام ہمیشہ پاک افواج کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

Leave a reply