
میرے بیٹے احتجاج کے لیے نہیں آئیں گے، بانی پی۔ٹی۔ائی
بانی پی۔ٹی۔ آئی عمران خان کے بیٹوں کی طرف سے باپ کی رہائی کے لیے احتجاج کے لیے پاکستان آنے کی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن آج ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان کے بیٹے احتجاج کے لیے پاکستان نہیں آئیں گے۔
آج اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے دوران عمران خان اور ان کے وکلا بھی موجود تھے، ان سے پوچھا گیا کہ آپ کے بیٹے 5 تاریخ کو کیا آپ کے بیٹے احتجاج میں شرکت کریں گے؟ تو عمران خان نے جواباً کہا کہ نہیں ان کے بیٹے احتجاج کے لیے پاکستان نہیں آئیں گے۔









