میرب علی کی سالگرہ، سوشل میڈیا پر نئی چہ مگوئیاں

0
107
میرب علی کی سالگرہ، سوشل میڈیا پر نئی چہ مگوئیاں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ میرب علی نے حال ہی میں اپنی 24ویں سالگرہ منائی، جس کی تصاویر اور مختصر ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔ خوبصورت سجاوٹ اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں ہونے والی اس تقریب نے مداحوں کی توجہ خوب سمیٹی۔
اگرچہ شوبز شخصیات کی سالگرہ کی جھلکیاں سامنے آنا معمول کی بات ہے، مگر اس بار میرب علی کی سالگرہ کسی اور وجہ سے موضوعِ بحث بن گئی۔ تصاویر میں ایک مخصوص شخصیت کی موجودگی نے صارفین کو چونکا دیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں۔
تقریب کی جھلکیوں میں گلوکار حاوی کو میرب علی کے ساتھ دیکھا گیا، جس پر مداحوں نے خاصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ کچھ صارفین نے اس بات کی نشاندہی بھی کی کہ میرب علی نے وہی طرز کا کوٹ پہنا ہوا تھا جو اس سے قبل حاوی کو ایک اور موقع پر زیب تن کرتے دیکھا جا چکا ہے۔
یہی باریک تفصیلات اب سوشل میڈیا پر گفتگو کا مرکز بنی ہوئی ہیں، جہاں لوگ تصاویر کا باریک بینی سے جائزہ لے کر اپنی اپنی رائے پیش کر رہے ہیں۔
تاحال میرب علی یا حاوی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ دونوں کی خاموشی نے تجسس کو مزید بڑھا دیا ہے اور ایک سادہ سی سالگرہ کی تقریب سوشل میڈیا پر نئی گپ شپ کا باعث بن گئی ہے۔

Leave a reply