میانمار: فضائی حملے میں 40 سے زائد افراد ہلاک

0
165
میانمار: فضائی حملے میں 40 سے زائد افراد ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : میانمار کی مغربی ریاست راکھین کے ایک گاؤں میں آمرانہ حکومت کے فضائی حملے میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکومتی فورسز نے رامری جزیرے کے کیوکانی ماؤ نامی گاؤں کو نشانہ بنایا جس میں 40 سے زائد افراد ہلاک اور 500 مکانات تباہ ہوگئے۔ ”

اراکان آرمی راکھین ریاست میں کنٹرول کے لیے فوج کیساتھ شدید لڑائی میں مصروف ہے، جہاں اس نے گزشتہ ایک سال کے دوران بڑے بڑے علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔

علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہونیکی وجہ سے صورتحال کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں ہے۔

ہلاک ہونیوالے تمام افراد عام شہری تھے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔فضائی حملے کیوجہ سے لگنے والی آگ پورے گاؤں میں پھیل گئی اور 500 سے زائد مکانات تباہ ہو گئے۔

Leave a reply