مہوش حیات کو بالی ووڈ فلموں میں کام کی پیشکش

0
217
مہوش حیات کو بالی ووڈ فلموں میں کام کی پیشکش

ہاٹ لائن نیوز : معروف اداکارہ مہوش حیات نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کئی بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔

پوڈ کاسٹ انٹرویو میں اداکارہ مہوش حیات نے بالی ووڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی، مہوش حیات کا کہنا تھا کہ مجھے بالی ووڈ سے بہت سی آفرز ہوئیں لیکن میں نے سب کو ٹھکرا دیا۔

مہوش حیات نے بالی ووڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرے پاس پاکستان میں کام کے بے شمار مواقع ہیں۔

میں پاکستانی سنیما کی بحالی اور سب سے بڑی اور کامیاب فلموں کا حصہ ہوں۔ مجھے اپنے ملک میں بہت عزت اور پیار ملا ہے۔

Leave a reply