مہوش حیات نے ہمایوں سعید کو فلرٹنگ لسٹ میں نمبر ون کیوں کہا؟

0
57
مہوش حیات نے ہمایوں سعید کو فلرٹنگ لسٹ میں نمبر ون کیوں کہا؟

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات ان دنوں پاکستان سلیبرٹی کرکٹ لیگ میں شرکت کے لیے امریکی شہر ہیوسٹن موجود ہیں۔ مداحوں کے ساتھ گفتگو کے دوران انہوں نے ساتھی اداکار ہمایوں سعید کے بارے میں دلچسپ باتیں شیئر کیں، جو سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

مہوش حیات نے بتایا کہ ہمایوں سعید کی شخصیت کو فلرٹ کہنا درست نہیں، البتہ وہ نہایت دوستانہ اور خوش مزاج انسان ہیں۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ جب بھی وہ ہمایوں سعید اور ڈائریکٹر ندیم بیگ کے ساتھ کسی پروجیکٹ پر کام کر رہی ہوتی ہیں تو تینوں کے درمیان ہلکا پھلکا مزاح اور گہری دوستی کا ماحول ہوتا ہے۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ شادی شدہ ساتھی اداکاروں کے ساتھ کام کرتی ہیں اور ان سب سے ان کا رشتہ صرف اچھی دوستی کا ہے، اس سے آگے کوئی بات نہیں۔

ندا یاسر نے گفتگو کے دوران مہوش حیات سے دلچسپ سوال کیا کہ اگر انہیں ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ، احسن خان اور اظفر رحمان کو فلرٹنگ کے حوالے سے نمبر دینے ہوں تو وہ کسے پہلے نمبر پر رکھیں گی؟ جواب میں مہوش حیات نے مسکراتے ہوئے کہا کہ پہلا نمبر ہمایوں سعید کا ہے، دوسرا احسن خان کا جبکہ تیسرے نمبر پر وہ فہد مصطفیٰ کو رکھتی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اظفر رحمان ان کے قریبی دوست ہیں، اس لیے ان کے ساتھ ایسا کوئی تصور نہیں۔

Leave a reply