
پاکستانی اداکارہ مہربانو نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے چل رہی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے اور واضح کر دیا ہے کہ وہ اس وقت شادی شدہ نہیں ہیں۔
انسٹاگرام پر مداحوں کے سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے پوچھا کہ کیا وہ شادی شدہ ہیں، جس پر مہربانو نے مختصر مگر صاف جواب دیا: “نہیں”۔
یہ اعلان کئی ماہ سے زیر گردش قیاس آرائیوں اور افواہوں کا خاتمہ ثابت ہوا، جو سوشل میڈیا پر مہربانو اور ان کے شوہر کے حوالے سے گردش کر رہی تھیں۔
مہربانو کی شادی 2022 میں شاہ رخ کاظم علی سے ہوئی تھی، تاہم ستمبر 2025 میں ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شاہ رخ کاظم علی کی تصاویر اور شادی کی تصاویر ہٹ جانے کے بعد طلاق یا علیحدگی کی افواہیں زور پکڑ گئیں تھیں۔
اداکارہ کے حالیہ واضح جواب نے تمام قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا ہے اور مداحوں کو یہ تصدیق فراہم کر دی ہے کہ وہ اس وقت شادی شدہ نہیں ہیں۔








