مکہ و مدینہ کے تحفظ کا عزم غیر متزلزل ہے: وزیراعظم

0
35

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جیسے مقدس اسلامی مقامات کا ہمیشہ سے محافظ رہا ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔

یہ بات انہوں نے سعودی وفد کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہر مسلمان کے دل میں مقدس مقامات کے لیے گہرا احترام ہے اور ان کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون محض معاہدہ نہیں بلکہ بھائی چارے اور اعتماد کا مظہر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک تجارت، سرمایہ کاری، تحقیق اور ترقی جیسے شعبوں میں مشترکہ اقدامات سے اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دیں گے، اور پاکستان سعودی عرب کو افرادی قوت کی برآمدات دوگنی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

تقریب کے دوران سعودی شہزادے منصور بن محمد آل سعود نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشترکہ بزنس کونسل اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی سرمایہ کار پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں، اور انہیں سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

Leave a reply