مکہ و مدینہ میں ایک ساتھ اذان دی جائے گی

0
259
مکہ و مدینہ میں ایک ساتھ اذان دی جائے گی

ہاٹ لائن نیوز : سعودی شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ایک ساتھ اذان دینے کے حوالے سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔

ماہر موسمیات ڈاکٹر عبداللہ المسند نے اس حوالے سے بتایا کہ جمعرات اور کل جمعہ کو مکہ اور مدینہ میں فجر، ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی اذانیں ایک ساتھ دی جائیں گی۔ موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نماز کے تمام اوقات یکساں ہوں گے۔

واضح رہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عام طور پر 10 منٹ کے فاصلے پر اذان دی جاتی ہے۔

Leave a reply