مکہ مکرمہ میں آج سے 10 جون تک داخلہ ممنوع

مکہ مکرمہ میں آج سے 10 جون تک داخلہ ممنوع
سعودی عرب میں جی۔ اے۔ سی۔ اے کی جانب سے تمام غیر ملکیوں کے لیے خصوصی ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق تمام ایئر لائنز مسافروں کی دستاویزات اور ٹکٹ کی درست تصدیق کو یقینی بنائیں، ٹرانزٹ ویزا رکھنے والے صرف کنفرم ٹکٹ اور واضح سفر کے ساتھ ہی داخل ہو سکتے ہیں، بغیر حج ویزا کے مکہ مکرمہ میں داخلہ ممنوع کر دیا گیا ہے، 23اپریل سے دس جون 2025 تک صرف حج ویزا ہولڈرز کو مکہ مکرمہ میں داخلے کی اجازت ہے، اس کے علاوہ عمرہ، وزٹ ویزا یا سیاحتی ویزا ہولڈرز مکہ مکرمہ میں داخل نہیں ہو سکتے۔









