مکہ مکرمہ سے 4 غیر ملکی افراد گرفتار

مکہ مکرمہ سے 4 غیر ملکی افراد گرفتار
مکہ مکرمہ پولیس نے فرضی حج ادارے کے لیے سوشل میڈیا پر اشتہاری مہم چلانے پر چار افراد کو حراست میں لے لیا، سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق مکہ مکرمہ میں سیکیورٹی فورس نے سرحدی حفاظتی نظام کی خلاف ورزی کرنے والے تین اور 1 یمن شہری کو گرفتار کیا ہے، یہ تمام لوگ فرضی حج خدمات کے بارے میں سوشل میڈیا پر اشتہاری مہم چلا رہے تھے
تمام افراد کو گرفتار کرکے لیپ ٹاپ اور دیگر چیزوں کو قبضے میں لے لیا گیا ہے، سیکیورٹی فورس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ درج کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے، جہاں سے کیس عدالت میں بھیجا جائے گا۔









