مویشی منڈی میں منفرد ٹوکن سسٹم متعارف

0
179
مویشی منڈی میں منفرد ٹوکن سسٹم متعارف

مویشی منڈی میں منفرد ٹوکن سسٹم متعارف

کراچی میں نادرن بائی پاس کی مویشی منڈی میں انتظامیہ نے اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد ٹوکن سسٹم متعارف کروایا ہے، جس کے تحت مویشی منڈی میں آنے والے ہر بیوپاری اور اس کے مویشی کی تصویروں پر مشتمل ڈیٹا تیار ہو گا اور ہر جانور کے بدلے بیوپاری کو ٹوکن فراہم کیا جائے گا۔ بیوپاری مویشی کی فروخت کے وقت وہ ٹوکن خریدار کو دے گا ، جس کو دکھانے کے بعد ہی کسی بھی جانور کو منڈی سے باہر لے جانے کی اجازت ملے گی۔

کسی تنازعے کی صورت میں بھی ٹوکن کی بنیاد پر انتظامیہ خریدار کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ کراچی کے مضافات میں لگنے والی مویشی منڈی ناردرن بائی پاس کا افتتاح کل ہو گا، بیوپاری اور خریدار کی آسانی کے لئے منڈی میں اے۔ ٹی۔ ایم کی سہولت فراہم کی گئی ہے، پچھلے سال بھی مویشی منڈی میں لین دین کے معاملے پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اہم اقدام کرتے ہوئے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت میں اضافہ کیا تھا۔

Leave a reply