موٹر وے پرایک مسافر بس کھائی میں گرنےسے8افراد ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : چکوال میں موٹر وے پر نیلہ دولہ کے قریب ایک مسافر بس کھائی میں گرگئی ،جسمیں 8 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔ بس کراچی سے سوات جارہی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امدادکے بعد ڈی ایچ کیو چکوال میں منتقل کردیا گیا ہے ، جبکہ بس کو کرین کی مدد سے سیدھا کردیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع نے مزید کہا کہ بس میں سوار 43 مسافر موجود تھے،حادثےکیوجہ ڈرائیور کی لاپرواہی تھی۔









