موٹر سائیکل پرسواردونوں افرادکےلیےہیلمٹ لازمی قرار

ہاٹ لائن نیوز : ٹریفک پولیس لاہور نے موٹرسائیکل پر بیٹھے دونوں افرادکیلئے ہیلمیٹ کو لازمی قرار دیاہے۔
لاہور میں سٹی ٹریفک پولیس نے موٹرسائیکل پرہیلمٹ اور گاڑی میں سیٹ بیلٹ کو لازمی قرار دیا تھا لیکن تاحال شہر بھر میں اس پرمکمل عمل درآمدنہیں ہوسکا۔
موٹرسائیکل کا دوسرا سوار ، چاہے وہ مرد ہو یا خواتین ، کو بھی ہیلمٹ پہننے کی ضرورت ہوگی اور ان لوگوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی جو قانون پرعمل درآمدنہیں کرتےہیں۔









