موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

0
254
موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

ہاٹ لائن نیوز : لیہ میں تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئےہیں ۔

حادثہ موٹر سائیکل سواروں کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے میں ماں بیٹا اور بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

خوفناک حادثے کا شکار ہونے والوں کا تعلق لیہ کے 70 ایم ایل ایریا سے ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت راشدہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ جبکہ موٹر سائیکل چلانے والا 20 سالہ عمران اور 8 سالہ فاطمہ بھی جاں بحق ہو گئے۔

Leave a reply