مون سون کا پانچواں سپیل کل سے شروع ہو گا

0
190
مون سون کا پانچواں سپیل کل سے شروع ہو گا

مون سون کا پانچواں سپیل کل سے شروع ہو گا

پی۔ ڈی۔ ایم۔ اے نے کل سے پنجاب میں مون سون کے نئے اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا، کئی شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ بیشتر اضلاع میں اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

شدید بارشوں سے گلیات اور مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے جبکہ کچے مکانات کو نقصان پہنچ سکتا ہے، پنجاب میں کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے، ریسکیو ٹیموں اور ایمرجنسی کنٹرول رومز کو بھی ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔

Leave a reply