مونس الہی کی تمام جائیداد ضبط

0
222
مونس الہی کی تمام جائیداد ضبط

ہاٹ لائن نیوز : ایف آئی اے سنٹرل کورٹ نے پرویز الہی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کا گزشتہ سماعت کا تحریری آڈر جاری کر دیا۔

ایف آئی اے سنٹرل کورٹ کے جج شیخ تنویر نے فیصلہ جاری کیا۔عدالت میں پرویز الہی کو راولپنڈی اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے پیش کیا گیا ۔

ایف آئی اے تفتیشی افیسر نے عدالت میں مونس الہی کے پراپرٹی منجمد سے متعلق عملدرآمد رپورٹ جمع کروا دی ۔

عدالت نے مونس الہی کی جائیداد کو منجمد کر دیا۔

ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق مونس الہی کے ایم ای کپیٹل میں 99 فیصد شئیر ہےجبکہ مونس الہی کے گجرات ٹیوٹا موٹر میں 75 فیصد شئیر ہیں ۔

مونس الہی کی گارڈن ٹاون ابوبکر بلاک میں موجود پراپرٹی کو منجمد کر دیا گیا ،رجسٹرار نشتر ٹاون کو روبکار جاری کر دی گئی ہے کہ پراپراٹی کو کس کے نام منتقل نہ کیا جائے۔

عدالت نے ایس ای سی پی کو بھی مونس الہی کے شئیر کسی دوسرے شحص یا کمپنی کو منتقل کرنے سے روک دیا ۔

عدالت میں تفتیشی افیسر کی جانب سے شریک ملزم جبران کی اشتہاری کی رپورٹ جمع کروائی گئی۔

ملزم کی رہائش گاہ اور عدالت کے باہر اشتہار آوازں کر دیا گیا ہے ،اشتہاری ملزم کے حوالے سے لندن ہائی کمیشن کو آگاہ کر دیا گیا، عدالت کی جانب سے مونس الہی کے ریڈ ورانٹ گرفتاری پر عملدامد رپورٹ ایف آئی اے انٹرنشنل پولیس سے طلب کر لی ۔

Leave a reply