
ہاٹ لائن نیوز : سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی اور ان کے صاحب زادے مونس الہی نے ریٹرننگ افیسر کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے، درخواست میں موقف ہے کہ ریٹرننگ افیسر نےمونس الہی کے پی پی 158 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے ہیں جبکہ ریٹرننگ آفیسر نے پرویز الہی کے پی پی 32 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے ہیں، ریٹرننگ آفیسر نے حقائق کے برعکس کاغذت نامزدگی مسترد کیے ہیں۔
پرویز الہی کے کاغذات نامزدگی اثاثے چھپانے کے الزام میں مسترد کیے گئے جبکہ مونس الہی کے کاغذات عدالتی مفرور ہونے کے سبب مسترد کیے گئے ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ ریٹرننگ افیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔









