
ہاٹ لائن نیوز : جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 28 اگست کو تاجروں کی ملک گیر ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تاجروں کی کل کی ملک گیر ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں، مہنگائی اور ناجائز ٹیکسوں نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے، آئی ایم ایف کے حکم پر بنائے گئے بجٹ نے عوام کے منہ کا نوالہ چھین لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے کارکنان پرامن ہڑتال کو کامیاب بنائیں، ملک بھر کے جے یو آئی کے کاروباری فورم اس ہڑتال میں بھرپور شرکت کریں۔








