موسم سرما کی پہلی برف باری، پہاڑوں پر سفیدی چھا گئی

0
266
موسم سرما کی پہلی برف باری، پہاڑوں پر سفیدی چھا گئی

ہاٹ لائن نیوز : سوات کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری سے اشوک، مٹتلان، کالام، گبرال کے پہاڑ سفید چادر میں ڈھک گئے۔

سوات کے میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کالام کی پہاڑیوں پر ہلکی برفباری سے موسم سرد ہوگیا۔ شہریوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا۔

دوسری جانب صوابی میں کالے بادل چھائے ہوئے ہیں، ہر طرف اندھیرا چھا گیا، موسلادھار بارش کیساتھ ساتھ تحصیل رزڑ کے بیشتر علاقوں میں ژالہ باری ہوئی اور موسم سرد ہوگیا۔

Leave a reply