موسم سرماکی پہلی برف باری

0
274
موسم سرماکی پہلی برف باری

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی جس کے باعث مالم جبہ، ناران،کالام، چترال، کاغان اور گلیات سمیت دیگر بالائی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔

محکمہ موسمیات کیمطابق بارش اور برفباری کا سلسلہ آئندہ تین روز تک وقفے وقفے کیساتھ جاری رہنے کا امکان ہے۔

ترجمان ٹورازم اتھارٹی محمد سعد کیمطابق برف باری سے لطف اندوز ہونے کیلیے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے ٹورازم پولیس کے جوان تعینات کیے گئے ہیں۔

سیاح برف سے ڈھکے مقامات پر جانے سے پہلے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ سیاح سیاحتی مقامات پر موجودہ صورتحال سے آگاہی کے لیے ٹورازم ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کر سکتے ہیں جو 24 گھنٹے کھلی رہتی ہے۔

Leave a reply