موسلا دار بارش ؛ گلیاں اوربازار ندی نالوں میں تبدیل

0
210
موسلا دار بارش ؛ گلیاں اوربازار ندی نالوں میں تبدیل

پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کے سبب سڑکوں پر پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، جس سے شہری زندگی متاثر ہوئی ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں بشمول راوی پل، مال روڈ، گلبرگ، ڈیوس روڈ اور گڑھی شاہو میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں ہلکی سے تیز بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں دریائے راوی کے سیلابی پانی کے بعد بارشوں کے سبب سڑکوں پر پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

ننکانہ صاحب اور گردو نواح میں بھی موسلادھار بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ بارش کے باعث متعدد سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا اور مختلف فیڈرز ٹرپ ہونے کے سبب بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ گلیاں اور بازار ندی نالوں کا منظر پیش کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ چیچہ وطنی، ڈی آئی خان، اوکاڑہ، وزیر آباد اور ملحقہ علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ وہاڑی کے نواحی علاقے بھی موسلا دھار بارش سے متاثر ہوئے ہیں، جس کے سبب بجلی کی فراہمی میں خلل آیا ہے۔

Leave a reply